پنجگور میں تیل کی بندش کیخلاف بارڈر بچاؤ تحریک و دیگر کی ریلی،نیشنل پارٹی نے 16 ستمبر سےاحتجاج کا اعلان کردیا



پنجگورمیں تیل کی بندش کے خلاف بارڈر بچائو تحریک، تاجران کمیٹی اور سول سوسائٹی کی طرف ریلی ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر احتجاج پنجگور کے عوام کا معاشی قتل عام نامنظور بارڈر کی بندش نامنظور، عوام کو روزگاردو کے نعرے لگائے۔


 ریلی کے شرکاء پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے  تھے جن پر مختلف مطالبات درج تھے۔


 بعد ازاں مقامی انتظامیہ سے مذاکرات بعد  بارڈر بچاو کمیٹی اور دیگر نے احتجاج کو موخر کرکے پرامن طور پر منتشر ہوگئے ۔


علاوہ ازیں باڈر بندش خلاف تربت  نیشنل پارٹی کے مرکزی اور ضلعی  رہنماوں نے   پریس کانفرنس میں  16ستمبر کو مظاہرہ، جلسے اور دھرنوں کا اعلان کرتے ہوئے بارڈر کاروبار کو قانونی تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ 


انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی سرحدی تجارت پر عائد پابندیوں کیخلاف بلوچستان بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گی، تمام سیاسی جماعتوں، ٹریڈ یونینوں، طلبا تنظیموں، کاروباری و تجارتی تنظیموں، گاڑی مالکان کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی دعوت دی گی۔


 انہوں نے کہا کہ بارڈر کاروبار کوئی اسمگلنگ نہیں ہے، ایرانی بارڈر سے تیل لانے والی تمام گاڑیاں قابض ایف سی اور مقامی انتظامیہ نے باقاعدہ رجسٹرڈ کی ہوئی ہیں اور بھتہ  بھی باقاعدہ لیتی ہیں۔  یہی وجہ ہے کہ   ڈپٹی کمشنروں کی اجازت سے روزانہ سینکڑوں گاڑی باقاعدہ طور پر بارڈر کراس کرتی ہیں اور تیل لاتی ہیں، حکومتی اور اداروں کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے لوگوں نے قیمتی زیورات اور جائیدادیں بیچ کر گاڑیاں خریدیں ہیں ۔ کم و بیش پچاس ہزار کے قریب گاڑیاں مکران میں ضلعی انتظامیہ کے پاس رجسٹرڈ ہیں۔ تیل کاروبار کا پیسہ تخریب کاری کے عمل میں استعمال ہونے کی بات میں صداقت نہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post