خاران سے گزشتہ شب پاکستانی فورسز کی جانب سے گھر میں گھس کر اغواء ہونے والے سیاسی، سماجی و کاروباری شخصیت حفیظ اللہ لوراجہ کی اغوا اور چادر و چار دیواری کی پامالی کیخلاف خاران کے تاجر برادری اور سیاسی رہنماؤں نے چیف چوک پر دھرنا دے دیا اور ان کی بازیابی کا مطالبہ کیا ۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے نام پر متعد افراد لاپتہ کئے گئے ہیں ۔
ادھر خضدار سے فورسز ہاتھوں لاپتہ فضل یعقوب اور شمس بلوچ کے اہلخانہ نے کراچی و شال جانے والی ایکو شاہراہ ا کو سنی ایریا سے بند کرکے انکی بحفاظت بازیابی کے کئے احتجاج کرکے دھرنا دے دیا ،دن بھر مظاہرین اور انتظامیہ کے دوران شاہراہ کھولنے کیلے آنکھ مچولی جاری رہا۔
مظاہرین کا کہنا ہے گزشتہ شب ڈیڈھ بجے کے قریب فضل یعقوب کو خضدار میں ان کے گھر سے لاپتہ کیا گیا جبکہ ایک روز قبل ان کے ایک رشتہ دار شمس بلوچ کو بھی لاپتہ کر دیا گیا ہے ۔
اہل خانہ کے مطابق پولیس ایف آر درج کرنے کے بجائے انھیں ڈرا دھمکاکر رہی ہے۔
انھوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ان کی ایف آئی آر درج کر کے جلد سے جلد ان کی پیاروں کی بحفاظت بازیابی یقینی بنائیں ۔
