مستونگ والد اور بھائیوں نے لڑکی اسکے آشنا کو دوست سمیت قتل کردیا ۔کولواہ باپ نے 2 کمسن بچوں کو پھندا لگاکر ھلاک کردیا ،شال روڈ حادثہ 8 زخمی*



تربت۔  ضلع کیچ کی یونین کونسل کولواہ کے گاؤں آشال میں عبدالواحد ولد سلیم نامی شخص نے گھر میں ناراضگی کے بعد اپنے دو کمسن بچوں 5 سالہ مینا اور 6 سالہ ایان کو گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔


اس اندوہناک واقعہ پر علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ لیویز فورس ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کررہی ہے۔


 تحصیل کردگاپ کے علاقے لڈی دشت میں محمد عثمان اور اسکے بیٹوں نے گھر سے بھاگنے والی اپنی بیٹی مسمات (رخسانہ) اور اسکے آشنا ساتک خان ولد گلشیر اور گل شیر کے ہمراہ اسکے دوست گہرام خان ولد محمد رمضان رائیجہ ساکنان ڈھاڈر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔


فائرنگ کے بعد ملزم اور اسکے دیگر ساتھی فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او لیویز  نے ٹیم تشکیل دیدی ہے ۔


لیویز  حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکی رخسانہ گزشتہ رات کو گھر سے شادی کی نیت سے ساتک کیساتھ بھاگ کر  گھر سے چلی گئی تھی  اندھیرے کی وجہ سے لڑکی اسکے آشنا کے ساتھی راستہ بھٹک گئے تھے لڑکی کے فرار ہونے کا گھر والوں کو علم ہوا  والد نے تلاش کیا اور موقع پا کر تینوں پرفائرنگ کر دی ۔ 


لیویز نے سانحے کے بعد تینوں کی نعشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسڑکٹ ہسپتال مستونگ منتقل کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے ۔


 شال  کے نواحی علا قے کچلاک میں مسافر بس اور اسکول وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں  عامر، حسین خان، مزمل خان، صبور، سلیم شاہ، عمران شاہ، حسن اور ایک خاتون زخمی ہو گئی ہیں ۔ 


ریسکیو حکام نے زخمیوں کوفوری طوپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی جا ری ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post