قلات کے علاقہ شیخڑی میں بدھ جمعرات کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کرکے موبائل ٹاور کو فائرنگ کرکے ناکارہ کردیا اور موجود مشینری کو آگ لگادی ۔
آخری اطلاع تک اس حملے کی ذمہداری کسی مسلح آزادی پسند تنظیم نے قبول نہیں کی ہے، مگر اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں وہ قبول کرتے آئے ہیں جن کا موقف ہے کہ قابض ریاست موبائل ٹاورز کو جاسوسی کیلے استعمال کرتے ہیں ۔