وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرین کے عالمی دن کی مناسبت سے وی بی ایم پی کے زیرے اہتمام لاپتہ افراد کے مسئلے پر ایک روزہ سیمینار 30 آگست بروز بدھ بوقت 2 بجےشال پریس کلب میں منعقد ہوگی،جس میں سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں کے سربراہوں، انسانی حقوق کے رہنماوں، دانشوروں، وکلاء اور صحافی برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کو سمینار میں شرکت کرنے کے لیے دعوت نامے دیئے گئےہیں ۔
انھوں نے کہاہے کہ ایک روزہ سیمینار میں شرکت کے دعوت نامے سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں کے رہنماوں بلوچستان نشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، نشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر کبیر محمد شہی، نشنل ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنما احمد جان، بی ایس او (پجار) کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابرار بلوچ، پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے رہنماوں اور ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان بلوچستان چیپٹر کے کوآرڈینٹر ملک فرید شاہوانی کو دیئے گیے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی پارٹیوں اور طلباء تنظیموں کے رہنماوں نے یقین دھانی کرائی کے کہ انکے پارٹی کے رہنما اور کارکن سیمینار میں بھرپور شرکت کرینگے۔
دریں اثناء وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کہ 30 اگست کو شال پریس کلب میں منعقدہ سیمینار کے مہمان خاص بلوچستان نشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل ہونگے ،جبکہ صدارت وی بی ایم پی کے چیرمین نصراللہ بلوچ کرینگے