مستونگ ولی خان لیویز تھانہ کے حدود ممنی کے علاقے میں دو گروہوں میں مسلح تصادم میں دونوں طرف سے دو افراد کنگڑ خان عرف چنگیز لہڑی اور احمد اللہ سمالانی ھلاک جبکہ چار زخمی ہوگئے ۔
لیویز ذرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعہ میں پیش آیا۔ ولی خان لیویز فورس مزید کاروائی کررہا ہے۔
ڈیرہ بگٹی جمعرات کی صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقے سور میں نامعلوم افراد نے ناگزیر وجوہات کی بناپر فائرنگ کرکے عنایت اللہ نامی شخص کو ھلاک کردیا اور فرار ہوگئے ۔
ریسکیو حکام نے نعش تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے ۔
علاوہ ازیں ضلع سبی میں موٹر سائیکل حادثے کی تحقیقات کیلئے جانے والے سب انسپکٹر جیون خان کو پیچھے سے گاڑی نے ٹکر مار دی، حادثے میں سب انسپکٹر موقع پر ھلاک جبکہ ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مٹھری کے قریب موٹر سائیکل سے خاتون اور بچے سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
واقعے کے بعد سب انسپکٹر جائے وقوعہ کا انسپکشن کرنے پہنچے تو پیچھے سے آنے والی گاڑی نے ٹکر مار دی۔
سبی بختیار آباد مرکزی شاہراہ چکھڑا کے نزدیک تیز رفتار مزدا ٹرک نے سامنے سے آنے والے رکشے کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں رکشے میں سوار دو افراد میں سے ایک ھلاک دوسرا شدید زخمی ہوگیا ۔
زخمی کو طبی امداد کے لئے بختیار آباد میں 1122 سینٹر میں لے جایا گیا تاہم زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ۔ دونوں کی شناخت اللہ دتہ گولہ اور عرفان احمد گولہ کے نام سےہوئی ہے۔
دریں اثناء مکران میں گزشتہ شام شکیل محراب سکنہ میروبازار شے کہن نامی شخص بجلی کا کرنٹ لگنے سے ھلاک ہوگیا ۔
مستونگ کے علاقہ دشت متورہ پراپرٹی کے نوجوان چوکیدار امان الله ولد رحمت الله بنگلزئی کو پراپرٹی میں نامعلوم افراد نے بے دردی سے قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
واقع کے اطلاع ملنے پر مقتول کے ورثا نے شال کراچی شاہراہ کو ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بطور احتجاج بلاک کردیا ۔
ورثا کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی مزکورہ ملزمان نے مقتول امان الله کو زدوکوب کیا تھا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہے تھے ۔
انھوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا جائے ۔