کوئٹہ : وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے کہا کہ عزت خان نیچاری نے تنظیم سے شکایت کی کہ آج دن 3 بجے کے قریب سی ٹی ڈی اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے انکے کے گھر واقع کلی نیچاری بڑو قمبرانی روڑ کوئٹہ بالمقابل کیچی بیگ تھانہ پر غیر قانونی چھاپہ مار انکے بیٹے سجاد علی اور بھتیجا محمد یوسف ولد محمد بخش کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام منتقل کردیا اور انہیں انکے بیٹے اور بھتیجے کے حوالے سے معلومات بھی فراہم نہیں کیا جارہا ہے۔
جسکی وجہ سے انکا خاندان زہنی کرب و اذیت میں مبتلا ہے نصراللہ بلوچ نے انہیں یقین دلایا کہ وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز دونوں نوجوانوں کی باحفاظت بازیابی کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی نصراللہ بلوچ نے صوبائی حکومت سے اپیل کی کہ وہ سجاد علی اور محمد یوسف بلوچ کے غیر قانونی گرفتاری کا نوٹس لے کر انکی باحفاظت بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں۔