وڈھ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق اس وقت وڈھ کے مختلف علاقوں میں ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق مینگل اور مینگل قبائل کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
بتایا جارہاہے کہ مسلح افراد نے روڈ پر کھڑی تقریبا 15 کے قریب ٹرالر اور ٹرکوں کے ٹائر بھی فائرنگ کرکے پھاڑ دیئے ہیں ۔ جبکہ ایک ڈرائیور کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع کے مطابق مسلح افراد وڈھ پمپ کے ائریا میں گاڑیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں مگر فورسز خاموش تماشا ئی بنے بیٹھے ہیں ۔
دوسری جانب انتظامیہ نے حفظ امن کی خاطر مرکزی شاہراہ کو فورسز چیک پوسٹ اور گاسلیٹی کے مقام سے ہر قسم کے ٹریفک کے لیے بند کردیا ہے۔