وڈھ نئے نگران وزیر اعظم کی مخالفت، اختر جان کو مہنگا پڑ گیا ڈیتھ اسکوائڈ کا سوئچ آن ، راکٹ گرنے سے بچی زخمی ، علاقے میں خوف و ہراس،



 وڈھ پاکستانی فوج کے دست  راست  نگران و

  وزیر اعظم کے تعیناتی پر بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل  کے سربراہ اخترجان مینگل کی جانب سے مخالف بیان کے بعد فوج آئی ایس آئی پھر حرکت میں آکر وڈھ میں ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ شفیق اور اسکے ٹولے کو حکم دیا کہ وہ پھر بی این ایم کے خلاف بندوق اٹھاکر مورچہ سنبھالیں ،  جس کے  بعد ڈیتھ اسکوائڈ ٹولہ نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے وڈھ میں ایک بار پھر  کشیدگی کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے  کلی حاجی پیر محمد میں واقع  حیات خان نامی شخص کے گھر  پر راکٹ  داغے ہیں جس سے ایک بچی شدید زخمی ہوگئی ہے جسے ہسپتال پہنچانے کیلے مشکلات کا سامنا ہے ۔ 


  علاقہ میں وقفے  وقفے سے فائرنگ کا سلسلہ  شروع  ہے۔ ڈیتھ اسکوائڈ اور بی این پی  میں دوبارہ تصادم کے خطرے کے باعث مقامی آبادی انتہائی خوف و ہراس میں مبتلا ہیں ۔ 


دوسری جانب  وڈھ میں جاری کشیدگی اور فائرنگ روکنے کیلئے چیف آف سراوان  محمد اسلم خان رئیسانی نے ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ  شفیق الرحمٰن  اور دوسری جانب  سردار اسد مینگل سے  رابطے کر رہے  ہیں۔ جنگ روکنے کے حوالے سے انہوں نے مصالحتی کمیٹی کے کنوینر  کو کشیدہ صورتحال کنٹرول کرنے کے لئے وڈھ پہنچے کی تلقین بھی کی ہے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post