بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے میںگذشتہ رات پی ایم ڈی سی کے قریب ژڑی کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک پوسٹ کو راکٹ اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔جس سے فورسز کو جانی مالی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔
مقامی پولیس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ اسپن کاریز میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ زرغون چیک پوسٹ پر مارٹر گولہ فائر کیا گیا ہے ۔ تاہم انھوں نے حملے میں کسی قسم کی نقصانات کی تصدیق نہیں کی ہے۔
کوئٹہ شہر اور نواحی علاقوں میں اس سے قبل مختلف نوعیت کے حملوں میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا جاتا رہا ہے جن میں سے اکثریت کی ذمہ داری بلوچ آزادی پسند تنظیمیں قبول کرتی رہی ہیں ۔لیکن گذشتہ رات ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔