حب، شوہر نے کلہاڑی کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا،سنجاوی میں ایک شخص قتل ،نال مائن مزدور ھلاک



 حب انڈسٹریل ایریا میں واقع حلیمہ اسپتال کے قریب ایک مکان میں  محمد اسلم  نامی شقی القلب نامی شخص نے اپنے پانچ چھوٹے  بچوں کے سامنے  کلہاڑی سے وار کرکے اپنی   35 سالہ بیوی  شاکرہ بی بی کو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہوگیا ، پولیس نے مقتولہ کی نعش اسپتال منتقل کردی ۔پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کےلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ 


سنجاوی: سنجاوی کے علاقے اندروب میں زمین  کی تنازعہ پر فائرنگ مسلح افراد نے فائرنگ کرکے جمعہ خان نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ 


بعد ازاں لیویز موقع واردات پر پہنچ کر نعش تحویل میں لیکر  سول ہسپتال سنجاوی منتقل کردیا ،اور واقع کی تفتیش شروع کردی ۔


خضدار  نال بیسار پہاڑ پر کام کے دوران وزنی پتھر لگنے سے ہدایت اللہ ولد دھنی بخش شیخ نامی شخص ھلاک ہوگیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post