ہرنائی بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے جاری بیان میں کہاہے کہ قابض پاکستانی فوج کے دو زیر حراست آلہ کاروں کے سزائے موت پر عمل کرکے، انہیں ہلاک کردیا، جبکہ دشمن کے ایک زیر تعمیر پوسٹ کو تباہ کردیا۔
انھوں نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ سرمچاروں نے 26 جون 2023 کو ہرنائی میں مانگی روڈ پر دوران ناکہ بندی پاکستان کے صوبہ پنجاب کے علاقے رحیم یار خان کے رہائشی سعید اور 4 جولائی 2023 کو کوئٹہ کے علاقے زرغون سے پنجاب کے علاقے ملتان کے رہائشی محمد نادر ولد عبدالمجید کو حراست میں لے لیا تھا۔
انھوں نے کہاہے کہ مذکورہ دونوں افراد نے دوران تفتیش اعتراف کیا تھا کہ وہ قابض پاکستانی فوج کے پیرول پر کام کررہے ہیں۔ سعید نے اعتراف کیا کہ وہ کافی عرصے سے پاکستانی فوج کے لیے کارپینٹر کے بھیس میں کوئٹہ شہر اور گردنواح میں کام کرتا رہا ہے جبکہ وہ ہرنائی میں بھی مقامی آلہ کاروں کے ساتھ رابطے میں تھا۔
دوسرے آلہ کار محمد نادر نے بھی دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ قابض پاکستان کے خفیہ اداروں کیلئے کام کررہا تھا جبکہ اسی سلسلے میں وہ زرغون ایک شخص سے ملنے آیا تھا کہ گرفتار کیا گیا۔
انھوں نے کہاہے کہ اعتراف جرم کے بعد بلوچ قومی عدالت نے مذکورہ دونوں افراد کو سزائے موت سنائی جس پر بی ایل اے کے سرمچاروں عمل کرتے ہوئے دونوں آلہ کاروں کو ہلاک کردیا۔
انھوں مزید کہاہے کہ آج بولان کے علاقے پیر اسماعیل میں منصور ٹاپ کے مقام پر بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کے ایک زیر تعمیر پوسٹ کو تباہ کردیا۔
بلوچ لبریشن آرمی مذکورہ کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ قابض فوج اور اس کے شراکت داروں پر شدت کیساتھ ہمارے حملے جاری رہینگے۔