جھاؤ: پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے، بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے جاری بیان میں کہا کہ سرمچاروں نے ضلع آواران کے تحصیل جھاؤ میں پاکستانی فوج کی چوکی پر راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے۔


سرمچاروں نے بدھ پانچ جولائی کو جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں قابض فوج کی چوکی پر راکٹ اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ راکٹ چوکی کے اندر جا گرے جس سے دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔


بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزاری تک جاری رہیں گے۔



Post a Comment

Previous Post Next Post