تربت ہوشاب کے علاقہ روتکان سے آج الصبح لاپتہ شاکر ولد حسین نامی شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش ملی ہے ۔
مقامی لوگوں کے مطابق مقتول دوکان دار تھا جسے دو دن پہلے نامعلوم افراد نے اغوا کرکے لاپتہ کر دیا تھا۔
پولیس کے ایک سنیئر اہلکار کے مطابق اطلاع ملنے کے بعد مقتول کی لاش لیویز فورس نے اپنی تحویل میں لی ہے اور واقعہ کے بارے میں لیویز چھان بین کررہی ہے۔
ادھر دکی لونی کے علاقے کچھ سدوزئی کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے عبدالصمد ولد حاجی خدائیداد ،اسکی والدہ ت پ زوجہ خدائیداد اور بھابی ج خ زوجہ عبدالمالک اقوام لونی ساکنان کلی تکڑی لونی زخمی ہوئے ہیں ۔
لیویز کے مطابق زخمیوں کو سول ہسپتال دکی میں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے شال ریفر کردیا گیاہے۔
خضدار سناڑی اسٹریٹ ایریا میں پانچ سالہ بچہ ٹریکٹر کی زد میں آکر ھلاک ہوا ہے ۔
گوادر جیونی کراس کے نزدیک اورٹیک کرنے سے دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ھلاک دوسرا شدید زخم ہوگیا ۔ جبکہ دشت کے علاقہ کری ڈور میں دو سال کا معصوم بچہ عدنان ولد دوست محمد گھر میں واش روم کیلئے بنائے گئے کویں (کھڈے) میں گرکر ھلاک ہوا ہے ۔
بتایا جارہاہے کہ اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر ، ایس ایچ او لیویز فورس کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچ کر
پی ڈی ایم اے کا ریسکیو ٹیم طلب کرکے ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا اور کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بچے کو کویں سے نکالا گیا تاہم کویں میں زہریلی گیس اور سیوریج کے گندے پانی کی وجہ سے بچہ ھلاک ہوگیا تھا۔