تربت ڈنک سوراپ ندی سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے، جس کی شناخت جمال ولد جھانگیر سکنہ ژوب کے نام سے ہوئی ہے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ شخص کو نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کی شام ماشاءاللہ ہوٹل کے نزدیک اغوا کرلیا تھا ،جس کے بعد وہ لاپتہ تھے تاہم جمعرات عشا کی وقت شاہ زئی ہوٹل ڈنک کے قریب سوراپ ندی میں اسکی نعش پھینک دی گئی ہے۔
باخبر ذرائع کے مطابق نعش پر تشدّد کے نشانات تھے، جسے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا ۔
تاہم اس واقعہ کے اصل محرک معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔
علاوہ ازیں تربت شہر میں مقامی میڈیکل سٹور کے سامنے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پنجاب کے رہائشی غلام یاسین نامی شخص کو زخمی کر دیااور فرار ہوگئے ۔
دریں اثناء تربت میں شاہ زیب خالد سکنہ آبسر نامی شخص نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر زہریلی دوا پی کر بیہوش ہوگیا ۔جسے DHQ ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔