سیٹلائیٹ ٹاؤن تربت میں عائشہ مسجد کے قریب ایک برقعہ پوش مشتبہ لڑکی دیکھی گئی تھی جس کے متعلق مبینہ طور پر ایک ممکنہ خودکش حملہ آور کا گمان کیا جارہا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل تصور میں ایک چھوٹی لڑکی ہیٹ ٹوپی پہنے کمر پر بیگ لیے مسجد کے قریب نظر آرہی ہے جسے مبینہ طور پر ایک ممکنہ خود کش حملہ آور کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
تاہم پولیس نے شھر میں کسی بھی ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی سے انکار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کو افواہ قرار دے کر شھر میں خوف پھیلانے کی کوشش قرار دیا۔
پولیس کے مطابق دو دن قبل شھر میں ایک طالبہ کی تصویر کو مبینہ خودکش حملہ آور بناکر وائرل کیا گیا، پولیس کے مطابق جو تصویر سوشل میڈیا میں وائرل ہے دراصل وہ ایک اسکول طالبہ کی ہے اس لیے شھری اس حوالے سے کسی خوف کا شکار نہ ہوں.