بلوچستان مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد ھلاک



واشک کے سرحدی تحصیل ماشکیل میں لدگشت کے ایریا سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی نعش برآمد ہوئی ہے۔ جس کی شناخت شبیر احمد ولد محمد شریف سمالانی کے نام سے ہوئی ہے۔


اہل خانہ کے مطابق شبیر احمد گزشتہ دن گھر سے باہر گیا تھا اور آج ان کی لاش ملی ہے۔


اسپتال زرائع کے مطابق شبیر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔


 قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکے ہیں پولیس واقع کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔


ادھر کوہ سلیمان کے مختلف علاقوں میں  ایک ہفتے دوران  تین افراد سانپ ڈسنے سے ھلاک  ہوگئے ہیں ۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ  کوہ سلیمان کے کسی بھی ہسپتال میں سانپ  کی ویکسین موجود نہیں ہے۔


علاوہ ازیں شیرانی ڈی آئی خان شاہراہ شیرانی کے قریب ٹرک کی ٹکر سے مو ٹرسائیکل پر سوارخاتون موقع پر ھلاک  جبکہ اس کا شوہر محفوظ رہے۔


 ریسکیو 1122 کا عملہ موقع پر پہنچ کر خاتون کی نعش سول ہسپتال ژوب پہنچادیاگیا شیرانی پولیس نے ٹرک کو قبضے میں لے کر مذید تفتیش  شروع کر دی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post