پاکستانی فوج نے سوئی ائیرپورٹ کے قریب رات تین بجے کے قریب
ہوتکانی محلہ میں مختلف گھروں پر چھاپے مارے ۔ جبکہ قبائلی رہنما روشن ہوتکانی کے گھر میں اہلکاروں نے گھس کر خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور انھیں ان کے بیٹے احمد علی جو کہ لیویز میں ملازم ہیں ،کو اغوا کر کے لے گئے۔
بتایا جارہاہے کہ گھر سے دو موٹر سائیکلیں، دو قیمتی موبائل فون، ایک لائسنس شاٹ گن اور گھر میں موجود خواتین کے زیورات بھی فورسز کے اہلکار لوٹ کر لے گئے۔
