تربت سٹی کے علاقے دشتی بازار النوید سروس کے قریب ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا۔ چار مسلح افراد نے حسن حسین میڈیکل اسٹور میں رات عشاء کی نماز کے بعد گھس کر گن پوائنٹ پر میڈیکل سے نقدی و دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیے، جبکہ اس دوران فائرنگ کرکے انھوں نے دانش نامی نوجوان کو زخمی کردیا ۔
آپ کو علم ہے اس سے قبل بھی اسی میڈیکل اسٹور میں ڈکیتوں نے واردات کیاتھا ۔
اہلیان علاقہ نے مطالبہ کیا ہیکہ پولیس گشت بڑھائے اور ملزمان کو جلد گرفتار کرے بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبور ہونگے۔
ادھر مچھ کوئلہ کانکنوں کے کام کے دوران مقامی کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر گئی۔ زہریلی گیس سے عمر در سکنہ شانگلہ موقع پر ھلاک ہوگیا ۔
مقامی کوئلہ کان کو کسی بھی کان کنی کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
دریں اثناء گوادر میں کار کی ٹکر سے 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوگئے ۔
زخمیوں کو طبی امداد کے لیے جی ڈی اے اسپتال منتقل کردیا گیا
زخمیوں کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق تربت سے ہے ۔
