وڈھ جنگ ایک گروہ یا قبیلے کانہیں ،بلوچستان کا ہے ، اختر مینگل بلوچستان کو پھر پانچ سال کیلے لیز پر بیچا جارہاہے ،قومی اسمبلی



بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار
 اختر مینگل نے وڈھ کے حالات کے حوالے سے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ مسئلہ کسی زمین کا ہے تو ہاں وہ زمین میری دھرتی بلوچستان ہے اور اصل مسئلہ اسی کا ہے۔

انہوں نے کہاہے کہ مسئلہ بلوچستان کے مظلوم ماوں بیٹیوں بہنوں کی ہے ،آنسوؤں سے بھرے سفید ریش بزرگوں کے عزت ننگ و ناموس کا تھا۔ مسئلہ بلوچستان کے مظلوم عوام و تمام اقوام کا تھا۔مسئلہ بلوچستان کے ہزاروں یتیموں بے سہارا لوگوں کا تھا جو مسلسل اس ظلم کا شکار ہوتے آرہے ہیں ۔

انہوں نے کہا ہےکہ مسئلہ صرف ایک گروہ ایک قبیلے کا نہیں،مسئلہ پورے بلوچستان اور اس کے مظلوم عوام کا ہے یہ جنگ ایک گروہ یا قبیلے کا نہیں یہ جنگ بلوچستان کے تمام اقوام کے ساتھ ہونے والے ظلم و ناانصافیوں اور ان کے حقوق کے لیے ہے ۔اگر یہ ایک جرم اور دہشتگردی ہے تو صحیح ہم مجرم بھی اور  دہشتگرد بھی ہیں۔

دریں اثناء پاکستان کے قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان سے آزاد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کو دوبارہ 5سال کے لیے لیز پر دیا جارہا ہے ۔بلوچستان میں عوام کی حکومت کو بننے دیا جائے۔
رکن اسمبلی محسن داوڑ نے کہا کہ وڈھ میں حالات خراب ہیں،اختر مینگل کو دیوار سے لگایا جارہاہے،اس کو روکا جائے۔ ہم 75سال سے گردش میں گھوم رہے ہیں۔ تحریک انصاف پر مقدمات چلائیں مگر ان کے رشتے داروں کو اٹھا لیا جاتا ہے جب ان کی حکومت ہوگی تو اس کا ردعمل آئے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی سربراہی میں منعقد ہوا ۔
اجلاس میں بلوچستان سے آزاد رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے کہاکہ میں اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔میں 2018میں اسٹیبلشمنٹ کا پسندیدہ امیدوار نہیں تھا۔ وزیراعظم شہبازشریف کو اتحادیوں کو متحد کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نئی اسٹیبلشمنٹ سے درخواست ہے کہ بلوچستان میں عوام کی حکومت بنے دیا جائے جس پر عوام کا اعتماد ہو۔ بلوچستان کو دوبارہ 5سال کے لیے لیز پر دیا جارہاہے۔پسنی جیٹی کو بحال نہیں کرسکا یہ میری ناکامی ہے اس سے 35ہزار لوگوں کا روز گار 
متاثر ہواہے ۔
محسن داوڑ نے کہاکہ عتیق داوڑ کو ٹارگٹ کرکے شہید کردیا گیا ۔ہمارے علاقے میں ریاست کی رٹ ختم ہوگئی ہے۔ پچھلے دو دن میں دو دھماکے ہوئے ہیں دونوں خودکش حملے تھے مگر سنجیدگی نہیں ہے۔ ٹانک کے رہائشی کو کشمور میں اغوا کیا گیا اس کی کچے کے ڈاکوئوں نے تشدد کیا ہے اور ویڈیو جاری کی ہے۔ وڈھ میں حالات خراب ہیں،اختر مینگل کو دیوار سے لگایا جارہاہے،اس کو روکا جائے۔ ہم 75سال سے گردش میں گھوم رہے ہیں تحریک انصاف پر مقدمات چلائیں مگر ان کے رشتے داروں کو اٹھا لیا جاتا ہے جب ان کی حکومت ہوگی تو اس کا ردعمل آئے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہرنائی میں کوئلے کے کان کنوں پر حملے ہورہے ہیں ایف سی کو 320روپے فی ٹن لے رہے تھے۔ حالات ٹھیک تھےجب معائدہ ختم ہوگیا تو حملے شروع ہوگئے۔ ریاست بھتہ لے رہی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post