آواران ڈنسر سے رواں مہینے 24 جولائی کو پاکستانی فورسز کے بنائے گئے مقامی ڈیتھ اسکوائڈ کے کارندوں نے صبح گھر سے بازار جانے والے نوجوان محمد عظیم ولد محمد افضل کو راستے میں اغوا کرکے لاپتہ کردیا،ذرائع کا کہنا کہ مزکورہ کارندے شہریوں کو اغوا کرکے فورسز کے حوالے کردیتے ہیں ۔
دریں اثناء آواران سے فورسز ہاتھوں مختلف اوقات میں لاپتہ ہونے والے تین افراد واحد ولد کریم بخش، امداد ولد براھیم اور الیاس ولد ابراھیم بازیاب ہوگئے ہیں ۔ بتایا جارہاہے کہ الیاس ابراھیم مشکے ملشبند گزی کے رہائشی ہیں جنھیں ستمبر 2022 میں فورسز نے کیمپ بلاکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔ جبکہ واحد اور امداد کو رواں مہینے زاہد ولد دلبود نامی شخص کے ہمراہ فورسز نے آواران پیراندر زیلگ سے آپریشن دوران ان کے گھروں سے حراست میں لیکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔