مچھ ایف سی اہلکار کی خون سے لت پت نعش برآمد ،پنجگور بچہ ڈوب کر ھلاک



مچھ : ڈیرہ بگٹی  سوئی سے تعلق رکھنے والے ایف سی اہلکار ندیم بگٹی نامی نوجوان کی خون سے لت پت نعش برآمد ہواہے ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ مزکورہ اہلکار  نے خود پر گولی چلا کر خود کشی کی ہے یا انھیں ھلاک کیا گیا ہے، تاہم ابھی تک تصدیق نہ ہوسکی ہے۔ 


آپ کو علم ہے مزکورہ نوجوان جس جگہ سے تعلق رکھتے ہیں ،فورسز نے رواں ماہ وہاں بربریت کرکے علاقہ معززین سمیت درجنوں افراد کو تشدد کا نشانہ بناکر جبری لاپتہ کردیا تھا ۔  


علاوہ ازیں پنجگور  خدابادان نیوان ڈیم میں نہاتے ہوئے مہران  غنی نامی بچہ ڈوب کر ھلاک ہواہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post