پشین کے علاقے برشور میں بچہ سیلابی ریلے میں بہہ کر ھلاک ہوگیا، جس کے بعد اس کی نعش نکال لی گئی۔
کنٹرول روم کے مطابق پشین، بوستان، قلعہ سیف اللّٰہ، لورالائی میں سیلاب آبادیوں میں داخل ہو گیا۔ مختلف اضلاع میں 700 سے زائد افراد کو ریسکیو کے بعد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ہرنائی، زیارت، بارکھان، پنجگور، آواران، واشک، خاران، بولان، قلعہ سیف اللہ میں فلڈ ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
لیویز حکام کے مطابق پنجرہ کے مقام سے اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے جس کی وجہ سے پنجرہ پل عارضی گزرگاہ دوبارہ متاثر ہوئی ہے۔
لیویز حکام نے یہ بھی بتایا ہے کہ شال سبی سیکشن پر سندھ بلوچستان شاہراہ آمد و رفت کے لیے دوبارہ بند کردی گئی ہے۔