کیچ سے دو افراد جبری گمشدگی کا شکار ہوگئے



کیچ  کے علاقہ تمپ دازن  میں رات گئے پاکستانی فورسز نے چھاپہ مارکر    فاروق ولد حمید سکنہ دازن کو تشدد کا نشانہ بناکر جبری گمشدگی کا شکار بنادیا جسے کے بعد وہ لاپتہ ہے ۔


علاوہ ازیں تربت  سے 15 سالہ محبوب علی ولد رسول بخش  لاپتہ ہوگئے ۔ بتایا جارہاہے کہ مزکورہ  نوجوان خضدار کا رہائشی ھے۔


 الخانہ کے مطابق محبوب علی رواں مہینے 6 تاریخ کو   خضدار سے نکل کر تربت ،بلیدہ  اپنے والد کے پاس جارہا تھا جہاں ان کے  والد بلیدہ  مزدوری کر رہا ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ جب محبوب علی تربت پہنچنے کے دوران باپ کو اطلاع دی کہ میں پہنچ گیا ہوں تو انھوں نے 

بتایا کہ آپ بلیدہ کراس آکر میرا انتظار کریں میں آپ کو لینے  آرہاہوں۔ 

 جب ان کے والد  وہاں گئے تو وہ وہاں موجود نہیں تھا اس دن سے وہ  لاپتہ ھے ۔ 

اہلخانہ نے ان کے بازیابی کی اپیل کی ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post