ڈیرہ بگٹی کے علاقہ سوئی سے متصل رئیس توخ میں فورسز کی آپریشن ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے علاقہ میں مقیم عام شہریوں کے گھروں پر یلغار کرکے اندھا دھند فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد کاشتکار اور ان کے خواتین بچے بھی زخمی ہوگئے ہیں جبکہ درجنوں مال مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔
اس واقع کے بعد کسانوں نے جوابی فائرنگ کرکے اپنی ننگ و ناموس کا دفاع کرتے ہوئے ایک قاتل اہلکار کو ھلاک اور تین کو زخمی کردیاہے ۔
دوسری جانب باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز مذکورہ علاقے میں آپریشن میں مصروف تھے کہ مسلح افراد ان پر حملہ آور ہوئے۔
حملے میں ایک اہلکار کے ہلاک اور تین کے زخمی ہونے کی تصدیق حکام نے کردی ہے اور کہاہے کہ ناصر خان نامی سپاہی ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوئے ہیں۔
