پنجگور تحصیل گچک کہن میں قائم فوجی کیمپ پر علاقہ کے دو رہائشی برکت ولد ملا عبدالمالک اور خان جان ولد رحمت کو گزشتہ ماہ جون 15 تاریخ کو بلاکر بعد ازاں لاپتہ کردیا، جس کے بعد وہ تاحال لاپتہ ہیں ۔
علاقائی ذرائع کے مطابق نوجوان برکت بنیادی طورپر پہاڑی علاقہ پینکلانچ گچک کے رہائشی ہیں، جنھیں فورسز نے وہاں سے زبردستی نقل مکانی کرواکر کرک ڈل ،جبکہ خان جان پہاڑی علاقہ زواردان سولیر مشکے کے رہائشی ہیں، جنھیں کلری گچک میں رہنے پر مجبور کیا گیا تھا وہ کافی عرصہ سے یہاں آباد تھے ۔
آپ کو معلوم ہے قادر بخش ولد و اجداد نامی شخص کو بھی اسی روز فوج نے کیمپ بلاکر بعد ازاں لاپتہ کردیا تھا ،جس کی گمشدگی کی رپورٹ میڈیا پر شائع ہواتھا، مگر برکت اور خان جان کے گمشدگی کی رپورٹ نہیں ہوئی تھی ۔
کہا جارہاہے کہ فورسز اکثر لوگوں کو لاپتہ کرنے دوران ان کے خاندان والوں کو ڈراتے یا جھوٹی تسلی دیتے ہیں کہ انھیں جلدی چھوڑ دیا جائےگا یا یہ کہ گمشدگی کی رپورٹ میڈیا میں آنے سے انھیں نقصان پہنچ سکتا ہے تو لوگ اسی خوف سے بیان نہیں دیتے اور میڈیا کے سامنے خبر لانے سے کتراتے ہیں ۔