گوادر،تربت ، لسبیلہ اور زیارت حادثات واقعات میں 7 افراد ھلاک 21 زخمی



 جیونی گذشتہ روز  کلانی ھور میں دو کشتیوں کے حادثہ میں ڈوب جانے والے  ساجد ولد یامین سکنہ پسنی  کی نعش برآمد ہوئی ہے ۔ جبکہ ندی میں گر کر ڈوب جانے والے لاپتہ  اللہ بخش ولد خیر محمد کی نعش کی  تلاش اب تک  جاری ہے ۔


دریں اثناء زیارت میں گزشتہ روز چار موٹرسائیکل سوار رہزنوں نے بندوق کے زور پر اپک اپ چھین کر سامنے سمیت لے جارہے تھے کہ اچانک حواس باختگی میں ایک موٹرسائیکل کو کچل دیا جس کے  نتیجے میں ایک    ڈاکو وں ھلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا جس کے بعد ھلاک ساتھی کو چھوڑ کر بھاگ گئے .


اوتھل بیلہ کے قریب مسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث  حادثہ کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد ھلاک ، 20سے زائد زخمی ہو گئے۔


زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ جنھیں  سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا ہے ۔


تربت۔ سرکاری ہسپتال میں سہولت موجود نہ ہونے پر ملیریا بخار میں مبتلا مھران نامی بچہ وفات پاگیا ۔ 

اطلاع کے مطابق گزشتہ روز مقامی پرائیوٹ ہسپتال میں ملیریا بخار کے سبب داخل کرائی گئی کم سن بچہ وفات پاگیا  جس کا تعلق دشت سے تھا۔


زرائع کے مطابق سرکاری ہسپتال میں دو دن زیر علاج رہنے کے باوجود اسے کوئی سہولت فراہم نہیں کی گئی جس سے بچے کی حالت مذید خراب ہوئی جنہیں سیریس حالت میں پرائیویٹ ہسپتال لایا گیا جہاں بچہ مسلسل بیہوش رہا۔

ہسپتال زرائع کے مطابق بچے کو سرکاری ہسپتال میں علاج کی سہولت نہ ہونے کے باوجود مسلسل زہر علاج رکھا گیا جس کی وجہ سے ان کی حالت اور زیادہ خراب ہوئی جو جمعرات کو پرائیویٹ ہسپتال لانے کے کچھ ہی دیر بعد وفات پاگیا

Post a Comment

Previous Post Next Post