مستونگ خاتون سمیت دو افراد ھلاک،ایک زخمی ، بارکھان میں چرواہے کی نعش برآمد



 مستونگ کھڈ کوچہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے مامدا ولد شیردل جتوئی کو قتل کر دیا اور جائے واردات سے فرار ہوگئے۔


 غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق واقعے میں ایک خاتون کی بھی مارے جانے کی اطلاع ہے تاہم کھڈکوچہ لیویز حکام نے کسی خاتون کے مارے جانے کی تصدیق نہیں کی ہے ۔


 لیویز فورس مزید تحقیقات کررہی ہے ۔


ادھر بارکھان عیشانی کے علاقے میں پہاڑ  سے اللہ بخش ولد توکلی قبیلہ مسوری نامی چرواہے کی نعش ملی ہے ۔ 


بتایا جارہاہے کہ مزکورہ شخص بشک عیشانی گارنانی کا چراواہا تھا جو ایک ماہ قبل گم ھوا تھا۔


دریں اثناء مستونگ نامعلوم راہزنوں نے موٹرسائیکل پر کپڑے فروخت کرنے والے شخص کو لوٹ لیا، ملزمان نے موٹرسائیکل بمہ کپڑوں کے لے اڑھے اور مزاحمت پر مزکورہ شخص کو زدکوب بھی کیا جس سے وہ زخمی ہوئے۔ 


 زخمی مستونگ  ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقعے پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post