بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے جاری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ رات تربت کے علاقے آبسر میں قابض پاکستانی فوج کے ٹریننگ سینٹر کی حفاظتی چوکی پر تعینات اہلکاروں کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے گرنیڈ لانچر سے دشمن پر متعدد گولے داغے جس سے کم از کم دو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔
انھوں نے بیان میں کہا ہے کہ بی ایل اے کے ایک اور دستے نے تربت ایئر پورٹ کے قریب بھی پاکستان فوج کے چوکی پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، اس حملے کے نتیجے میں تین دشمن اہلکار زخمی ہوئے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک اور کارروائی میں بی ایل اے کے سرمچاروں نے 12 جولائی 2023 کی رات کو پنجگور میں رخشان ندی کے مقام پر قائم قابض پاکستانی فوج کے پوسٹ کو نشانہ بنایا، سرمچاروں نے مسلح حملے میں دشمن اہلکاروں پر گرنیڈ لانچر سے متعدد گولے داغے، حملے کے نتیجے میں کم از کم ایک اہلکار موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دشمن فوج کو مزید جانی و مالی نقصانات اٹھانے پڑے۔آخر میں انہوں نے کہاکہ بلوچ لبریشن آرمی ان تینوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے اور اس عزم کا اعادہ کرتی ہے کہ آزاد وطن کے حصول تک ہماری کارروائیاں جاری رہیں گے۔
