ضلع ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کی گزشتہ دس دنوں سے بربریت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔
آج تحصیل سوئی کے علاقے گو پٹ کے مقام پر پاکستانی فوج نے متعدد گھروں پر چھاپے مار کر باپ دو بیٹوں سمیت پانچ افراد کو حراست میں لیکر جبری گمشدگی کا شکار بنا دیا ہے۔
جن کی شناخت حصو بگٹی ان کے دو بیٹوں مری بگٹی ، خیرا بگٹی ، کے علاوہ ٹھارو بگٹی، اور احمد علی ولد کرباری بگٹی کے ناموں سے ہوئی ہے۔
آپ کو علم ہے ڈیرہ بگٹی میں گزشتہ دس دنوں سے پاکستانی فوج نے چھاپوں اور لوٹ مار کا ایک نہ رکنے والا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جس میں ابتک دسیوں افراد کو لاپتہ کیا گیا ہے، جن میں ستر سالہ بزرگ روشن بگٹی اپنے دونوں بیٹوں سمیت لاپتہ ہیں۔
اس طرح لاپتہ ہونے والوں میں دو بگٹی قبائلی معززین عنایت اللہ ولد کوہی بگٹی ،عثمان ولد رضو بگٹی ، لیویز اہلکار دادن ولد شئے حان بگٹی جنھیں گزشتہ دن فورسز نے سوئی چھاؤنی بلا کر لاپتہ کردیا ۔
دادن کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کا بیٹا لیویز میں ملازم ہے اور یہی ان کے گھر کا واحد سہارہ ہے جس کے زندگی کو خطرات لاحق ہیں ۔
دیگر لاپتہ افراد میں سواگل ولد پنھل بگٹی حسینو ولد بختیار بگٹی و دیگر افراد بھی شامل ہیں ۔