سوراب کے علاقے دشت گوران میں مینگل قبیلہ کے ذیلی شاخ کے گروپ اور زہری قبیلہ کے طائفہ سناڑی گروہ کے مسلح افراد گذشتہ روز ایک دوسرے کے خلاف دیرینہ زمینی تنازعہ پر مورچہ زن ہوگئے ۔
باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں گروپوں نے آج ایک دوسرے کے خلاف فائرنگ شروع کردی ہے ،جبکہ اس دوران دونوں طرف سے بھاری ہتھیاروں کا آزادنہ استعمال کیا گیاہے ۔
بتایا جارہاہے کہ دونوں گروپوں کی فائرنگ کی وجہ سے علاقہ مکین خوف کا شکار ہیں ۔
تازہ اطلاع کے مطابق دشت گوران ایشرک زئی کے مقام پر سناڑی شاخ کے مورچہ زن گروہ نے دوسرے گروہ کے کاشت کاروں پر عصر کے وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے کھیتوں کی طرف جارہے تھے ۔تاہم کسی قسم کی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔