پنجگور دریا رخشان میں تغیانی ایک نعش بر آمد ، مقامی انتظامیہ نے پھنسے لوگوں کی مدد نہیں کی عوامی حلقے



پنجگور میں مون سون بارشوں کی وجہ سے دریا رخشاں دریا نیوان میں بڑے پیمانے پر سیلاب ریلے کی وجہ سے آدھا پنجگور ٹریفک میں پھنس گیا۔  دریا رخشاں سے ایک شخص کی نعش برآمد دریا نیوان میں سینکڑوں گاڑیاں شام چار سے رات گیارہ بجے تک پھنسے رہے ۔


ضلعی انتظامیہ پولیس سیکورٹی فورسز کسی بھی قسم کی امداد ٹیم عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے نہ پہنچ سکے سینکڑوں گاڑیاں دریا نیوان میں پھنس گئے بچے بوڑھے خواتین سات سے آٹھ گھنٹے وقفے وقفے بارش و گاڑیوں کے اندر شدید گرمی کا سامنا کرتے رہے۔  کوئی مسیحا نہیں آیا کئی موٹر سائیکل سیلابی ریلے بہا کر لے گیا ۔ 


 متاثرین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیس سیکورٹی فورسز اگر چاہتے تو دریا نیوان کے ٹریفک کو بحال و لوگوں کی مدد کیلئے اے وی مشینری سے دریا میں پھنسے گاڑیوں و موٹر سائیکل کو تحفظ دے سکتی تھی لیکن ان کی عدم توجہی کی وجہ سے لوگ اپنی مدد کے تحت آپ ایک دوسرے کی کمک کرتے رہے۔


 عوامی سیاسی سماجی جماعتوں نے اداروں پر شدید غم غصّے کا اظہار کیا اور کہاکہ  جاری تعمیراتی روڑ پر دریائے نیوان پر برج قائم کرے تاکہ آئندہ ایسے مشکلات سے نمٹا جاسکے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post