میرے ابو محمد رمضان کے جبری گمشدگی کو آج 13 سال مکمل ہوگئے بازیاب کیا جائے - علی حیدر



25 جولائی 2010 کو اوتھل زیرو پوائنٹ سے جبری لاپتہ محمد رمضان کے بیٹے علی حیدر نے اپنے والد کی جبری گمشدگی کے تیرہ سال مکمل ہونے پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے. اسکے ابو محمد رمضان کی جبری گمشدگی کو آج 13 سال کا طویل عرصہ مکمل ہوگیا ہے جو جبری لاپتہ ہیں۔


انہوں نے کہا ہے کہ "ابو کی بازیابی کیلئے میری فیملی گزشتہ 13 سالوں سے مسلسل جدوجہد کر رہی ہے ۔


انھوں نے کہاہے کہ وائس فار بلوچ مسسنگ نے  شال سے اسلام آباد تک  طویل لانگ مارچ کیا ،جبکہ شال کی طویل احتجاجی دھرنے میں بہن شریک رہیں - 


علی حیدر نے مزید لکھا ہے انہوں نے احتجاج کے تمام تر جمہوری ذرائع  استعمال کیے ہیں، لیکن 13 سال گزرنے کے بعد بعد اب تک انکے ابو کو منظر عام پر نہیں لایا گیا۔


انہوں نے کہا کہ "یہ 13سال میں نے میری فیملی نے کس درد اور کرب سے گزارے ہیں اسکا اندازہ شاید کوئی نا لگا سکے گا۔


انہوں نے آخر میں تمام طبقہ فکر کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اسکے ابو محمد رمضان کی بازیابی کیلئے آواز اٹھائیں -

Post a Comment

Previous Post Next Post