بلوچستان کے ضلع چاغی میں گھریلو ناچاقی پر بلا نوشی کے دو ذیلی شاخوں میں فائرنگ سے ایک خاتون مسمات (ب) ھلاک جبکہ دو بچیاں شدید زخمی ہوگئیں۔
زخمیوں کو چاغی آر ایچ سی ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد شال ریفر کردیا گیا ہے ۔
علاوہ ازیں قلعہ سیف اللہ اول پھاٹک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص ھلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے.
خضدار کی تحصیل زہری میں ثنا اللہ ولد محبت ہرند نورگامہ بازار سے اپنے گھر کندکاشمی سرآب کی طرف جارہے تھے کہ ڈانڈار کے ایریا میں پہلے سے تاک میں بیٹھے نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے انکو قتل کردیا اور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
لیویز موقع پر پہنچ کر نعش ہسپتال پہنچایا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاءحوالے کردیا،اور مزید تفتیش کررہی ہے۔
لورالائی میں گذشتہ روز ڈیرہ روڈ پر شبوزئی کے مقام پر مزدا ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سوار لیو نئے خان اورنیک محمد نامی دو افراد موقع پر ھلاک ہو گئے ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئیں مزید کاروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔