چمن، بم برآمد،قلعہ عبداللہ، دکی فائرنگ 3 افراد ھلاک ، مستونگ حادثہ ایک بچی ھلاک 15 زخمی



 چمن گزشتہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پھاٹک پر پل کے نیچے نامعلوم شرپسندوں نے بم نصب کیا تھا، جس کی اطلاع پولیس کو ملتے ہی علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پھاٹک ٹریفک کیلئے مکمل بند کردیا گیا، فوج اور ایف سی کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی، بم کو ناکارہ بنانے کیلئے بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کیا گیا جس پر کارروائی کرتے ہوئے بم کو کامیابی سے ناکارہ بنایا گیا ۔


قلعہ عبداللہ  گلستان کے علاقے حبیب زئی میں گاڑی پر فائرنگ سے دو افراد صادق عمران زئی اور خدائیداد ھلاک  جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ 


دکی مسجد روڈ میں واقع نجی بینک کے سامنے سے مسلح موٹرسایکل سوار ڈاکووں نے امان اللہ ولد اختر محمد قوم کاکڑ میرزئی سے اسلحے کے زور پر سات لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ جبکہ دوسرے واقعے میں مسلح ڈاکووں نے معراج کول ایریا سے فیلڈر گاڑی ڈرائیور کو باندھ کر چھین لی اور فرار ہوگئے۔اس کے علاوہ اکبر راغہ کے ایریا میں چار مسلح ڈاکوﺅں نے ڈکیتی کے دوران متعدد مزدور لوٹ لیے۔ پولیس کے مطابق ڈاکوﺅں نے لیز کے مزدروں سے نقدی اور موبائل سیٹ چھین کر صفایا کیا پولیس کے مطابق ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص عالم خان ولد ظاہر خان قوم شملزئی سکنہ افغانستان موقع پر ھلاک  ہوگیا۔ 


 درین اثناء مستونگ خونی شاہراہ پر کھڈکوچہ کے علاقے میں الحسن ہوٹل کے قریب پک اپ زمباد گاڑی نے رکشے کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں بچوں، خواتین سمیت 15 افراد زخمی جبکہ حادثے میں ایک بارہ سالہ بچی ھلاک  ہوگئی۔ 

 

ہسپتال کے ذرائع  مطابق زخمیوں میں 5 کی حالت تشویشناک ہے۔ بد قسمت رکشے میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپسی پر گھر جارہے تھے کہ تیز رفتار پک اپ نے انہیں ٹکر مار دی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post