تربت ایف سی کی غیر قانونی اور غیر مہذب عمل کو روکا جائے، اہلیاں آبسر



 کیچ کے مرکزی شہر تربت آبسر کے علاقہ مکینوں نے جاری بیان میں کہاہے کہ آج صبح تقریباً 5 بجے ، مورخہ 17/07/2023 ، ایف سی کی بہت بڑی نفری بلوچی بازار آبسر میں داخل ھوئی، اور گھروں  سے 12 سال کی بچے سے لے کر بزرگ کماش اور زعیف بوڑھوں کو  اٹھا کر لے گیا،،اور انکو 11 بجے تک شدید گرمی اور دھوپ میں سزا دی اور ذہنی ازیت سے دوچار کیا  ان بے گناه افراد کی تعداد 200 سے 300 کے قریب تھی ۔


 انھوں نے مقامی انتظامیہ سے سوال کیاہے  کہ کس قانون کے تحت علاقہ مکینوں کو زلیل کیا جا رھا ھے ؟؟؟


 انھوں نے کہاہے کہ یہ پہلی دفعہ نہیں ھورھا ، جب بھی کوئی نا خوشگوار واقعہ علاقہ میں رونما ھوتی ھے تو ہمیں  بغیر کسی جرم  و گناه زلیل کرکے ہماری  عزتِ نفس کو مجروع کیا جاتا ھے،، 


انھوں نے ڈپٹی کمشنر اور اعلی حکام سے درخواست کی ھے کہ غیر قانونی اور غیر مہزب عمل کو روکا جائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post