ضلح آواران کے تحصیل مشکے یونین کونسل نوکجو شادینزئ میں مون سون کی طوفانی بارش کے باعث ندی میں تغیانی آنے سے ایک ہی خاندان کے 25 افراد لاپتہ ہوگئے ۔
علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ گذشتہ دن 3 بجے ندی میں آنے والی تغیانی کے باعث لاپتہ ہیں ۔ جن میں خواتین وحضرات اور بچے شامل ہیں ۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مزکورہ ندی کچھ دور جاکر مشکے ندی میں شامل ہوجاتی ہے ۔
انھوں نے افسوس کا اظہار کیاہے کہ اب تک سرکاری سطح پر ان کی مدد کیلے کو کوئی نہیں پہنچا ہے ۔