آواران کے تحصیل مشکے میں گذشتہ ایک ہفتہ سے جاری مون سون بارشوں کی وجہ سے مشکے ندی میں تغیانی سے 20 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ ندی کے آس پاس رہنے والے سینکڑوں گھر متاثر ہوئے ہیں ۔
سول سوسائٹی مشکے کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ سے جاری طوفانی بارشوں میں شدت گذشتہ روز آئی جس کی وجہ سے 25 سے زائد افراد لاپتہ ہی جواپنے گھر نہیں پہنچ سکے ہیں نہی ان سے رابطہ ہو پارہاہے ۔
انھوں نے افسوس کا اظہار کیاہے کہ حالیہ شدید بارشوں سے کئی خاندان بے گھر ہوچکے ہیں جن کی امداد اب تک کہیں سے بھی نہیں ہوپارہی ہے ۔
انھوں نے مطالبہ کیاہے کہ علاقہ کو آفت زدہ قرار دیکر لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کیاجائے ۔