بلوچستان فائرنگ دیگر واقعات و حادثات میں دو خواتین تین بچوں سمیت 6افراد ھلاک 9 زخمی ہوگئے



کوئٹہ  سیٹلائیٹ ٹاون منی مارکیٹ کے قریب نا معلوم افراد کی رکشے پر فائرنگ دو خواتین ھلاک جبکہ  رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا ۔ 


صحبت پور  گوٹھ پیارا خان بگٹی میں پانی میں ڈوب کر تین  بچیاں ھلاک ہوگئیں ۔ 


ادھر پنجگور گچک میں آسمانی بجلی گرنے سے  مصطفی ولدصوالی سکنہ جوانتاک نامی چرواہا ھلاک ہواہے ۔ 


دریں اثناء شیرانی ڈی آئی  شاہراہ سنگر کے مقام پر مسافر بس اور ویگن میں تصادم کے نتیجے میں 

 4 خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ 


زخمیوں کو زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post