بلوچستان ضلع آواران پیراندر غلامو بازار (محلہ) کے مقام پر مشکے کنیرو سے آواران آنے والی فوجی قافلہ کی گاڑی کو مغرب کے وقت ریموٹ بم کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی تباہ ہوا جس میں سوار اہلکار ھلاک اور زخمی ہوگئے ۔
بتایا جارہاہے کہ واقع کے بعد آواران شہر سے فورسز اور ایمبولینس کی گاڑیاں واقع کی جگہ پہنچ گئے ہیں ۔
آخری اطلاع تک اس بم حملے کی ذمہداری کسی مسلح تنظیم نے قبول نہیں کی ہے ،مگر اس سے قبل ہونے والے حملوں کی ذمہداریاں بلوچستان لبریشن فرنٹ بی ایل ایف قبول کرتی آئی ہے ۔