مشکے شہدائے میہی کی برسی 30 جون کو منائی جائے گی ،اعلامیہ



بلوچستان ضلع آواران کے تحصیل مشکے میں شہدائے میہی کی شہدا کی برسی 30 جون کے دن نہایت عقیدت واحترام سے منائی جائے گی ۔ یہ بات شہید سلیمان جان عرف  شیہک اور دیگر شہداء کے اہلخانہ  نے جاری بیان میں کہی  ہے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ شہدائے میہی  شہید سلیمان بلوچ عرف شیہک بلوچ ، شہید سفر خان عرف خان ، شہید ذاکر جان ،شہید محمد رمضان عرف بالاچ شہید گاجی خان ،شہید فرھاد ولد شہید رحمت جان ،  شہید عالم خان ،شہید خدائے نذر ، شہید شاہ جی ،شہید سرور (جوکہ دونوں بھائی تھے) ،اور دو مہمان جوکہ تحصیل جھاو سے شہید شیہک جان کے والد  کی وفات پر  تعزیت کیلے آئے ہوئے تھے ۔ پاکستانی فورسز کے حملہ میں 30 جون 2015 کی خونی الصبح  جام شہادت نوش کرکے امر ہوگئے ۔ 


انھوں نے کہاہے کہ اس دن تمام شہداء کی  ایصال ثواب کیلے قرآن خوانی کی جائے گی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post