ژوب مون سون کی طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی مختلف دیہاتی علاقوں میں کھڑی فصلیں مکمل تباہ ہو گئیں جبکہ برساتی ندی میں بہہ کر 11 سالہ بچہ حمید شاہ ھلاک ہوگیا۔
شیرانی بازار میں رحیم خان نامی شخص کے گھر میں سیلابی پانی داخل ہونے سے دیوار گر گئی اور گھر منہدم ہوا ۔
نیو ناصر آباد میں فیض اللہ ناصر کے گھر کا ایک کمرہ باورچی خانہ اور سائیڈ کی دیوار گر گئی ۔
سٹیڈیم محلہ میں سیلابی پانی سے عید محمد نامی کے مکان کا حفاظتی دیوار گرگیا ،شیرانی بازار میں میرک نامی شخص کے گھر کا کمرہ گرا جبکہ کریم شیرانی کے مکان کی دیوار گر گئی کلی زیبئی صافی کوٹ قطب خان نامی شخص کے 3 گائیں سیلابی ریلہ بہا کر لے گیا، جبکہ فروٹ اور سبزی باغیچہ مکمل طور پر تباہ ہوا۔
اسی طرح کلی شرن ذیبئی زامہ میر علی خیل بھی کھڑی فصلوں شدید نقصان پہنچا ژوب ڈی آئی خان روڈ دانہ سر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بند ھوا جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم رات گئے شیرانی انتظامیہ نے روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا۔
گریڈ سٹیشن کیساتھ پل سیلابی پانی بہا کر لے گیا ، ژوب گستوئی کچا روڈ جگہ جگہ سیلابی پانی بہا کر لے گیا ، گستوئی کے ہزاروں نفوس پر مشتمل آبادی کا بازار سے مواصلاتی رابطہ مکمل منقطع ھو گیا ھے اور لوگ سخت مشکلات سے دو چار ھیں۔
اس کے علاوہ شہر اور مضافات میں بارش کے دوران تیز ھوا کے باعث دکانوں کے سائن بورڈ خصوصا دکانوں اور گھروں کے سولر شمسی اکھڑ کر مکمل ناکارہ ہو گئے۔
منگل کی شام بیلا نواحی علاقے گوٹھ ملکانہ کا رہائشی 52 سالہ غلام رسول ولد نصراللہ قوم رونجہ ہنجری ندی میں ڈوب کر جاںبحق ہوگیا۔
نعش سول اسپتال بیلا لائی گئی اور ضروری کاروائی کے بعد پولیس نے ورثا کے حوالے کردی۔
ادھر قلات شہر میں بارش جبکہ کوہ ہربوئی، سرخین، سری شہر، کپوتو، اسکلکو سمیت دیہی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش و ژالہ باری۔ تفصیلات کے مطابق دو دن سے اتوار اور پیر کے روز قلات شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ سیاحتی مقام کوہ ہربوئی اسکلکو سری شہر کپوتو عالی دشت ڈومبان سمیت مختلف دیہی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ موسلا دھار بارش و ہربوئی میں بارش کیساتھ ژالہ باری ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی و سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی ہربوئی سری شہر کپوتو میں خشکابہ تیار گندم کی فصلیں بارش و سیلاب کی نذر ہوگئے جبکہ کئی زمینی بندات بھی بہہ گئے جس سے غریب زمیندار و عوام کو کروڑوں کا نقصان ہوا متاثرین نے کہا ہے کہ ہماری سال بھر کی محنت ضائع ہوگئی حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرکے نصانات کا ازالہ کرے۔
۔