شال،اوستہ محمد حب ،دالبندین اور چاغی فائرنگ کے الگ الگ واقعات ڈاکواور پولیس اہلکار سمیت 4 افراد ھلاک 6 افراد زخمی





شال  کے علاقے جوائنٹ روڈ پر ٹارگٹڈ حملے میں نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے ھلاک کردیا اور  دوسر ے اہلکار کو شدید زخمی  کرکے فرار ہوگئے ۔ 


علاوہ ازیں  شال کے علا قے ائیرپورٹ روڈ طور ناصر پھاٹک کے قریب ایک فلیٹ سے عبدالرشید نا می نوجوان کی نعش ملی ہے جسے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے ۔


اوستہ محمد سندھ بلوچستان پولیس کا مولادادتھانے کی حدود میں مشترکہ کاروائی وپولیس مقابلے میں اغوا سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب ڈاکو لیم جان عرف لیموہلاک۔


 ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جا رہا ، یہ ڈاکو کئی کیسوں اور چھ پولیس اہلکاروں کے قتل میں بھی مطلوب تھا۔



 حب سٹی پولیس کے SHOکے مطابق گزشتہ رات مشرقی بائی پاس سے متصل شیخ گوٹھ کے قریب ایک خاتون نور بی بی کو پولیس اہلکاروں نے بھاگتے ہوئے دیکھا اور جب قریب آئی تو اس نے پولیس سے مدد مانگی اور بتایا کہ اسکے  ماموں محمد رمضان نے اسکے شوہر چنیسر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور اب وہ اسے بھی مارنا چاہتا ہے جس پر پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر نعش کو اسپتال منتقل کیا اور نور بی بی کو اپنی حفاظتی تحویل میں لے لیا۔


 پولیس کے مطابق نور بی بی نے کچھ عرصہ قبل اپنے والدین اور دیگر رشتہ داروں کی مرضی منشا کے خلاف چنیسر نامی شخص سے پسند کی شادی کی تھی جس پر نور بی بی کے والد جیون نے مقتول چنیسر کے خلاف اپنی بیٹی کے اغواءکا مقدمہ بھی لاکھڑا پولیس تھانہ میں درج کرایا تھا پولیس کے مطابق نور بی بی نے اپنے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ گزشتہ روز اسکے ماموں محمد رمضان نے ان سے ملاقات میں معاملے کو حل کرانے اور کھانے کی دعوت کا جھانسہ دیکر اسے اور اسکے شوہر کو اپنے گھر رحیم آباد بلا یا بعدازاں اسکے والد کے گھر چلنے کو کہا جس پر وہ اپنے شوہر اور ماموں کے ہمراہ جارہے تھے کہ راستے میں اسکے ماموں نے پستول نکال کر اسکے شوہر پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا تاہم وہ وقوعہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئی ۔


پولیس کے مطابق ملزم کو خانقائ رحیم آبا د سے حراست میں لے لیا گیا ہے اور آلہ قتل برآمد کر کے مزید تفتیش شروع کردگئی ہے۔


 دالبندین کے علاقے فیصل کالونی سے ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کی   شناخت عبد الواحد ولد عبد المجید کے نام سے ہوئی ہے ۔  جسے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ مزید تحقیقات مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔


 دریں اثناء چاغی بازار زمیندار چوک میں محمد حسنی قبیلے کے دو گروہوں میں تصادم سے 5افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں آر ایچ سی چاغی میں طبی امداد دینے کے بعد دالبندین ریفر کردیا گیا مزید تفتیش چاغی انتظامیہ کررہی ہیں۔


۔

Post a Comment

Previous Post Next Post