بلوچی زبان کے لکھاری سخی بخش پسنی بلوچستان اور زبیر انجم کراچی سے لاپتہ



پسنی سخی بخش عرف سکی ساوڑ کو گذشتہ روز پانچ بجے پسنی سے لاپتہ ہوگئے۔ سخی بخش بلوچ کا تعلق بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال گریشہ سریج سے ہے جو کہ مزدوری کرنے کیلے کل گھر سے نکلنے کے بعد لاپتہ ہوا تھا جنکا تاحال کوئی پتہ نہیں۔


 وہ بلوچی زبان کے نامور لکھاری ہیں، اور  بلوچی زبان میں لوگوں کو پڑھایا کرتے ہیں، کثیر تعداد میں ایسے طلباءہیں جنہوں نے بلوچی "سیاھگ راست نبیسگ” ان  سے سیکھ چکے ہیں۔ اب تک انہوں نے مختلف موضوع پر بلوچی زبان میں تحریریں لکھی ہیں۔ 


 سخی بخش کی اہلخانہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سکی ساوڑ کے لاپتہ ہونے کی اطلاع پولیس کو دی ہے۔ انہوں نے مقتدر حلقوں سے مطالبہ کیا کہ سکی ساوڑ کی بازیابی کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


 اس طرح کراچی میں ’جیو نیوز‘ کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر زبیر انجم کو پولیس کی وردیوں میں ملبوس اہلکار ان کے گھر سے اٹھا کر لے گئے۔ ماڈل کالونی کے رہائشی زبیر انجم کے اہلِ خانہ نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ 2 پولیس موبائلیں اور ڈبل کیبن گاڑیوں میں افراد آئے اور زبیر انجم کو ساتھ لے گئے۔


 زبیر انجم کے بھائی وجاہت انجم کے مطابق پولیس اور سادہ لباس اہلکار اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے، زبیر انجم کے بارے میں معلوم کیا اور انہیں اسلحے کے زور پر ساتھ لے کر چلے گئے۔


 اہلکار زبیر انجم کا موبائل فون اور پڑوس میں لگے کیمروں کی ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئے۔


 ایس ایس پی کورنگی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ پولیس کو زبیر انجم کی گرفتاری کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں، ضلع کورنگی کے کسی تھانے کی پولیس نے زبیر انجم کو گرفتار نہیں کیا، واقعے سے متعلق تحقیقات کر رہے ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post