کراچی بلوچ طالبعلم رہنما زاکر مجید بلوچ کی جبری گمشدگی کو اس 8جون میں چودہ سال کا طویل عرصہ مکمل ہو رہا ہے، زاکر مجید بلوچ کی والدہ کی اپیل پر کراچی میں بھی اس دن احتجاج ہو گا -
اہلخانہ کی جانب سے میڈیا کو جاری کردہ ایک اعلامیہ میں اعلان کیا گیا ہے کہ 8 جون کو کراچی پریس کلب کے سامنے صبح بارہ بجے سے لیکر شام 6 بجے تک ایک علامتی احتجاجی بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے گا.
دوسری جانب وائس فار بلوچ مسسنگ پرسنز نے زاکر مجید کی والدہ کی اپیل پر اس احتجاج کی حمایت کی ہے اور وی بی ایم پی کے جنرل سیکرٹری سمی دین بلوچ نے کراچی کے رہنے والے ہر طبقہ فکر کے لوگوں، انسان دوست، انسانی حقوق کے کارکنان، سیاسی اور سماجی کارکنان سے اس احتجاج میں شرکت کرنے کی اپیل کی ہے، تاکہ وہ احتجاج میں حصہ لیکر زاکر مجید کی بازیابی کیلئے آواز کو مزید موثر اور توانا بنائیں -
