دالبندین ،کار الٹ جانے سے بینک منیجر سمیت تین افراد ھلاک ، حب ندی میں دوبھائی ڈوب گئے



چاغی  دالبندین میں ٹریفک حادثہ میں بنک منیجر سمیت تین افراد ھلاک  ہوگئے۔


ذرائع کے مطابق تفتان شال آر سی ڈی  شاہراہ جوجکی کے مقام پر تیز رفتار کار گاڑی بے قابو ہوکر پل کے ساتھ ٹکراگئی جس کے نتیجے میں نجی بنک کے منیجر حاجی محمد عثمان سکنہ شال ,عبد الغفار سکنہ کچلاک ,محمد ذاکر سکنہ دالبندین شدید زخمی ہوگئے شدید چوٹیں لگنے کی وجہ سے ہسپتال پہنچنے سے پہلی دم توڑ گئے ۔


دریں اثناء حب ندی میں نہاتے ہوئے دو نوجوان گہرے پانی میں ڈوب گئے واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی بحری رسیکیو ٹیم وقوعہ پر پہنچ کر پانی میں ڈوبنے والے نوجوانوں کی تلاش شروع کردی ۔23 سالہ نور ولد  سدیر کی  نعش اور اشام ولد سدیر   کو  بہوشی کی حالت میں پانی سےنکال کر ہسپتال حب پہنچا دیا۔


جہاں متوفی اور بیہوش نوجوان کو   رئیس گوٹھ کراچی کے پتہ سے شناخت کیا گیا اور بتایا جارہاہے کہ دونوں سگے بھائی ہیں۔


  بعد ازاں  بیہوش  نوجوان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد کراچی ریفر کردیا گیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post