بالگتر: فوجی کیمپ پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے،بی ایل ایف



بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کہا کہ سرمچاروں نے ضلع پنجگور کے علاقے بالگتر میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے گولے فائر کئے۔ سرمچاروں نے پیر اور اتوار کی درمیانی شب بالگتر کے علاقے سہاکی میں پاکستانی فوج کے کیمپ پر اے ون کے پانچ گولے داغے، جو نشانے پر جا لگے، جس سے قابض فوج کو بھاری نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ یہ کیمپ ایک اسکول پر قبضہ کرکے بنائی گئی ہے۔


بی ایل ایف اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post