نصیرآبادمیں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر دو خواتین کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق تصیر آباد کے علاقے بابا کوٹ گھڑی رحمن میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی ، جس کے نتیجے میں دو خواتین ھلاک جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ذ رائع کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر واقع کی تحقیقات شروع کر دی ہے مگر انھوں نے ھلاک خواتین بارے تفصیلات نہیں دی ہے ۔
ادھر سندھ کے دارالحکومت کراچی کے علاقے قیوم آباد میں زہریلی چیز کھانے سے کلثوم نامی ماں اور ماہ نور نامی بیٹی جاں بحق ہو گئیں۔
ریسکیو ذرائع مطابق ابتداء میں ماں بیٹی بیہوش تھیں جب انھیں ہسپتال منتقل کردیا جارہا تھا تو راستے میں دم توڑ گئیں ۔
دوسری جانب پولیس حکام نے کہا ہے کہ ابھی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ یہ خود کشی کا یا کچھ اور واقع ہے ۔