ریلوے ملازمین کا احتجاج، بین الاقوامی ریلوے لائن پر غیر معینہ مدت تک دھرنا دے کر شدید احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔ مظاہرین



دالبندین،تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف

 دالبندین تفتان نوکنڈی احمدوال سیکشن ریلوے انجینیئرنگ برانچ کے سینکڑوں گینگ مین ملازمین اور مزدوروں نے ریلوے اسٹیشن سے ریلی نکالی جو کہ ریلوے مسجد چوک پر اختتام پذیر ہوا ۔ 


 اس موقع پر مزدوروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔


ریلی کے شرکاء سے مزدور رہنماء عبدالغیاث برھانزئی نورزئی ملک حضور بخش نوتیزئی محمد رمضان ہیجباڑی لال محمد نوتیزئی عزیز سحر ہیجباڑی عید محمد لجئی لعل بخش جمال زئی عزیز محمد نوتیزئی حاجی ولی محمد حسنی امیر محمد مینگل عبدالرزاق مینگل محمد اسحاق بلوچ اور نذر محمد سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ   بین الاقوامی ریلوے لائن پر کام کرنے والے مزدوروں کا کوئی بھی پرسان حال نہیں ہے ریلوے ملازمین ،انجئنرنگ گینگ مینوں کو گذشتہ 55 دنوں سے زیادہ ہورہا ہے کہ تنخواہیں نہیں مل رہے ہیں ، جبکہ مذکورہ سیکشن میں زیادہ تر گینگ مین ملازمین کی آسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں ۔


انھوں نے کہا کہ چند ماہ قبل کچھ گینگ مین ملازمین بھرتی کیا گیا مگر انھیں واپس فارغ کر دیا گیا۔


 انھوں نے کہاہے کہ احمدوال دالبندین نوکنڈی تفتان سیکشن پر واقع ریلوے ٹریک بالکل ختم اور ناکارہ بن چکا ہے اسی سیکشن پر واقع ریلوے لانڈھیوں ریلوے رہائشی کالونیوں میں زندگی کی بنیادی سہولیات کا فقدان ہے حتی کہ شدید گرمی میں پینے کا صاف پانی میسر تک نہیں ہے۔


انھوں نے کہاکہ گذشتہ چار سالوں سے ریلوے ملازمین کو ٹی اے ڈی اے نہیں مل رہا ہے ،ریلوے کے مزدور ہر مہینے 100 سے 80 کلو میٹر تک ریلوے پٹٹری سے ریت ہٹانے کے لیے جاتے ہیں ہر آدمی کو دس سے بارہ ہزار روپے کا خرچہ کرنا پڑتا  ہے مگر کوئی ہماری داد رسی نہیں کررہا ہے ۔ 


اس کے علاوہ محکمہ ریلوے بھی خاموش ہے ریلوے کے سینکڑوں گینگ مین میٹ اور دیگر ملازمین تین سال قبل ریٹائرڈ ہوئے ہیں،  انھیں تاحال واجبات ادا نہیں کئے گئے جو کہ سراسر ناانصافی کے مترادف ہے ۔ 


ریلوے کے متاثرہ ملازمین نے محکمے کے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ انھیں تنخواہیں فی الفور ادا کر دی جائیں تاکہ وہ عیدالاضحی کی خریداری کے ساتھ ساتھ اپنے اور اپنے بال بچوں کا پیٹ پال سکیں کیوں کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور شدید گرمی میں تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ان کی زندگی اجیرن بن چکی ہے ۔ شہر  کے بینکوں کا چکر کاٹتے کاٹتے ریلوے مزدور تنگ آکر احتجاج پر مجبور ہیں اگر حکام بالا نے ان کے مسائل حل  نہیں کئے گئے  تو وہ  بین الاقوامی ریلوے لائن پر غیر معینہ مدت تک دھرنا دے کر شدید احتجاج سے گریز نہیں کریں گے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post