وڈھ میں ریاستی آلہ کار بدنام زمانہ شفیق مینگل کے گھر کا گھیراؤ ، مسلح افراد بازار میں بھی مورچہ زن ، لوگوں میں خوف حراس دکانیں بند



وڈھ میں حالات کشیدہ، ڈیتھ اسکوائڈ کے سرغنہ بدنام زمانہ پاکستانی فوج کی دست راست  شفیق مینگل کے گھر کا گھیراؤ کردیا گیا ۔  


ذرائع کے مطابق وڈھ کے نزدیک واقع شفیق مینگل کے گھر کو گزشتہ دو روز سے مسلح افراد نے گھیرے میں لے رکھا ہے جس کے بعد وڈھ بازار سے منسلک سردار اختر مینگل کی رہائش گاہ کو بھی چند مسلح افراد نے گھیرے میں لے لیا ۔ 


ذرائع کا کہنا ہے کہ شفیق مینگل اور اختر مینگل اپنی اپنی رہائش گاہوں میں موجود ہیں اور اس وقت نظربند ہو چکے ہیں۔


اندرون سندھ اور بلوچستان سے سیکڑوں مسلح قبائلی جتھے وڈھ پہنچ چکے ہیں۔ وڈھ بازار مکمل طور پر بند ہے۔ کشیدگی عروج پر ہے اور کسی بھی وقت فائرنگ کاسلسلہ شروع ہوسکتا ہے ۔


باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 

خضدار تحصیل وڈھ بازار  میں اچانک مسلح افراد نے مورچہ سنبھال لئے ہوئے ہیں، علاقائی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد درمیان کسی بھی وقت جنگ چھڑ سکتی ہے جس کی وجہ سے دکانیں بند اور معمولات زندگی درہم برہم ہوگیا ہے ۔ 


  ذرائع کے مطابق بازار میں  علماء کرام ودیگر قبائلی معتبرین نے مورچہ بند افراد کو منانے کی کوشش کی  جو ناکام ہوا۔ 


  دریں  اثناء خضدار کے سب تحصیل گریشہ کلیڑی  چیک پوسٹ کے قریب  پک اپ گاڑی کو حادثہ  تین افراد  ناصر ولد رضا محمد سکنہ  چتکان پنجگور شدید زخمی ہوگیا جسے   سول ہسپتال نال پہنچادیا گیا ۔


ہسپتال انتظامیہ کے مطابق مزکورہ  مریض کے عزیز و اقارب کا پتہ نہیں چل رہا ہے اس بارے میں اگر کسی کو اس کے بارے میں معلومات ملے تو سول ہسپتال نال سے رابط کریں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post